مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ تاریخ میں کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ کل سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد فاروق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعدسیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے صحافیوں کو بتایاکہ ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ آنیوالے ماہ محرم کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مشاورت آج ہی مکمل کر لی جائیگی اور انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے پولنگ ایک ہی روز ہونگے۔
آپ کا تبصرہ